فیس بک

فیس بک سے پیسے کمانے والے خواہش مند صارفین کے لئے خوشخبری

سان فرانسسکو (پاک صحافت) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اس پلیٹ فارم سے پیسے کمانے کے خواہش مند صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق فیس بک نے کمانے کے خواہش مند صارفین کو اپنی آمدنی کا حصہ دار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔ خیال رہے کہ فیس بک نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ صارفین سوشل میڈیا کی مدد سے اضافی آمدنی حاصل کریں، جس کے لیے انہیں کچھ زیادہ نہیں بلکہ مختصر ویڈیو بنا کر پوسٹ کرنا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے ایک نیا اشتہاری پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد فیس بک پر منفرد ویڈیو بنانے والے آسانی سے کما سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق فیس بک کریٹیئرز کے لیے یہ پروگرام آمدنی کے حصول کا آسان اور بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کے تحت مختصر اور لائیو اسٹریم ویڈیوزشیئر کرنے والوں کے مواد پر اشتہارات ظاہر ہوں گے، جس میں سے انہیں کمپنی طے شدہ پروگرام کے تحت رقم ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ فیس بک کے مونئیٹائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ ’اب مختصر اور لمبی مگر براہ راست ویڈیوز کے ذریعے صارفین پہلے سے زیادہ اچھی کمائی کرسکیں گے‘۔انہوں نے شرائط بتائیں کہ خواہش مند صارف کو ایک آن لائن فارم بھرنا ہوگا، جس کے ایک ماہ کے اندر اُس کے 10 ہزار فالوورز اور ویڈیوز کو 10 ہزار منٹ تک دیکھے جانا ضروری ہے۔ جو صارف ان شرائط پر پورا اترے گا اُسے پروگرام کا حصہ بنا لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ مونئیٹائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’پروگرام میں شامل ہونے والے صارف کو دو سے تین ہزار ویوز پر 2 سے تین سینیٹ ادا کیے جائیں گے، اس پروگرام کے تحت 200 سے 20 ہزار ڈالرز تک کمانا کوئی مشکل کام نہیں ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے