مقبوضہ کشمیر میں یورپی ارکان پارلیمنٹ کی متوقع آمد کے خلاف کشمیری عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پیدا ہوگئی

مقبوضہ کشمیر میں یورپی ارکان پارلیمنٹ کی متوقع آمد کے خلاف کشمیری عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پیدا ہوگئی

سرینگر (پاک صحافت) مقبوضہ کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے یورپی اور افریقی پارلیمانوں کے من پسند ارکان کے ایک گروپ کے متوقع دورے کے خلاف کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور اس دورے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے سرینگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے ہیں جن پر جاگو، جاگو، اقوام متحدہ اور یورپی یونین جاگ جاگو کے نعرے درج ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت یوتھ فورم جموں وکشمیر کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں ہم کیا چاہتے آزادی اور کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا منتظر ہے، کے نعرے بھی درج ہیں۔

بعض پوسٹروں یہ بھی درج تھا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں متحد ہیں اور بھارتی ریاست نے ہمیں گھروں میں محصور کر رکھا ہے اور ہمیں خاموش کرانے کیلئے خوف و دہشت، قتل عام اور گرفتاریوں کے علاوہ بصارت سے محروم کیا جارہا ہے۔

کشمیریوں نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو قبول نہیں کیا ہے اور مقبوضہ علاقے کے دورے پر آنے والے یورپی اور افریقی ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی بولی بولنے سے گریز کریں اور غیر جانبدارانہ طور پر کشمیریوں کی ابتر حالت زاراور ان کے ساتھ ناانصافیوں کا نوٹس لیں۔

پوسٹروں پر یہ بھی درج تھا کہ کشمیریوں کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے