علامہ اقبال

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں یوم اقبال کی مناسبت سے اقبال کانفرنس کا انعقاد

لاہور (پاک صحافت) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں یوم اقبال کی مناسبت سے اقبال کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خانہ فرہنگ و کلچرل اتاشی قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور جعفر روناس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایرانی کے طور پر ہم فخر سے کہتے ہیں کہ علامہ اقبال نے فارسی زبان کو امر کردیا۔ علامہ اقبال نے اپنے فکر و تدبر سے نہ صرف اپنے دور میں مسلمانوں کی اصلاح کی بلکہ اپنی کتابوں اور شاعری کے ذریعے آنے والی نسلوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدام کیا۔

کانفرنس سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علامہ اقبال کے احسان مند ہیں جنہوں نے ملت اسلامیہ کے تشخص کو بحال کیا اور مسلمانوں کو “خودی” کی بیداری کا پیغام دیا۔ فارسی زبان و ادب کے اساتذہ نے فلسفہ اقبال پر رروشنی ڈالتے ہوئے کہا علامہ اقبال کی سوچ کا منبہ و مخرج قرآن اور حضرت محمدﷺ کی زندگی ہے اور ان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہوکر ہی عالم اسلام کو درپیش مشکلات سے نجات دلایا جاسکتا ہے۔ کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد کی کتاب “قوس قزح” کی رونمائی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے