عمران خان

سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، عمران خان اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی، وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ کے دوران عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔

درخواست گزار کامران مرتضی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ وفاق اور صوبے کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ والوں کا جلسہ اسلام آباد کی آبادی سے باہر ہو، تحریک انصاف کو احتجاج سے متعلق قوانین اور پیرامیٹرز پر عمل کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطےمیں ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شانگلہ حملے کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے