خواجہ سعد رفیق

حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا ہے، سعد رفیق

لاہور  (پا ک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ سعد  رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے تک لے آئے تھے، حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا ہے۔ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آج سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران کو ختم کرنے کا ہے، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا سلسلہ بند ہو جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت اکیلے استحکام نہیں لاسکتی، بحرانوں سے نکلنے کے لیے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور تمام جماعتوں کو ایک نکتے پر آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کرنے کے لیے نہیں بلکہ ملک بچانے کے لیے آئی ہے، مرکز اور صوبائی حکومتوں میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن قومی مسائل پر تمام حکومتوں کو ایک ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے بنیادی اختلافات ختم کرنا ہوں گے، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے سے بات چیت کا سلسلہ جاری کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں سچ بولنا چاہیے، کسی کو سیاسی طور پر مائنس نہیں کیا جا سکتا، کوئی بھی سیاستدان اپنے کرتوتوں کے باعث مائنس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے