ملک احمد خان

اعتماد کے ووٹ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو درست تسلیم نہیں کرتا، ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو درست تسلیم نہیں کرتا، اُس حکم میں گورنر کا اختیار سلب کیا گیا جو عدالت کا اختیار ہی نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین زیادہ تھے، اگر گنتی ہوتی تو پھر فلور ٹیسٹ پاس ہوتا۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر صاحب نے یس اور نو پر فیصلہ کردیا، یس اور نو کے ووٹ گننے کی ہماری درخواست بھی نہیں مانی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے