فلسطین

حکومت کی جانب سے 14 مئی کو ملک بھر میں یوم فلسطین منانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 14 مئی کو ملک بھر میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے 14 مئی کو ملک بھر میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ کو بیت المقدس کی صورتحال پر پوری دینا سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا ہے، وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے دوران تمام آئمہ و علما کرام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ امہ کے مسائل کے حل کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے، پاک سعودی عرب تعلقات مستقبل قریب میں مزید قریب نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودیہ کا کشمیر کے حوالے سے موقف وہی ہے جو ہمارا موقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے