بلیغ الرحمان

حکومت عوام کے لئے ترقی، انصاف اور مساوات کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے لئے ترقی، انصاف اور مساوات کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل اور ترقی کے لیے معاشی استحکام اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات  کے مطابق گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان نے کہا کہ ماضی میں جب تعلیم کے تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کا موقع ملا تو یکساں نصاب تعلیم سمیت دیگر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رواداری اور برداشت پیدا کرنے کے لیے اسلامی تعلیمات کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ جمہوریت اور وفاق کو مضبوط کرنا ترجیحات میں شامل ہے، بدقسمتی سے پچھلے ساڑھے تین سالوں میں معاشی بد حالی کے ساتھ اخلاقی قدروں کا زوال بھی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیات پر کام کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے