حافظ حمداللہ

عمران خان کی تقریر قوم کو لولی پاپ دینے کے ساتھ ساتھ مزاق اور ڈرامہ تھا، حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان مولانا حافظ حمدللہ نے  وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریر قوم کو لولی پاپ دینے کے ساتھ  ساتھ مزاق اور ڈرامہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حمد اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، ان کاکہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں 70 روپے فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل میں اضافہ کر کے آج 10 روپے کمی قوم کے ساتھ مزاق ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کی رخصتی کا وقت آچکا ہے تیاری کرے، عمران خان آپ نے ’یحی خان‘ کو بھی تباہی میں مات دی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے ترجمان نے  مزید کہا کہ پیٹرول 12 روپے بڑھا کر آج 10 روپے کم کرنے سے اور بجلی 6 روپے مہنگی کرکے آج 5 روپے کم کرنے سے قوم کو ’لولی پاپ‘ نہیں دے سکتے، دوسری طرف ایل پی جی 27 روپے مہنگی کردی یہ قوم کو دھوکہ نہیں تو کیا ہے؟ قوم کو نہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا عمران نیازی تحریک عدم اعتماد سے گھبرا گئے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے