خواجہ سعد رفیق

حکومت اپنی مصنوعی اکثریت کھوچکی ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  حکومت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی مصنوعی اکثریت کھوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے جاری بیان میں کہا کہ حکومتی بدمعاشی کاسامنا کرنے کیلئے سب تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ریاستی طاقت استعمال کی گئی تو ایسا کرنیوالے اہلکار قانون کےکٹہرے میں لائے جائینگے، یہ متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید کہا کہ منحوس تبدیلی سے نجات کیلئے ضمیر کی آواز پرلبیک کہنے والے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی قوم کے ہیرو ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے کہ حکومت کے ہر غیرقانونی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے