مقبول باقر

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کی بدعنوان افسران کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی جانب سے بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر معیاری کام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں، ترقیاتی اسکیموں کی توثیق کے لیے معروف انجینئرنگ یونیورسٹی کی خدمات لی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ورکس و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ نے ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔ سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ نے روڈ ریسرچ لیب اینڈ مانیٹرنگ یونٹ سے متعلق بریفنگ کے دوران مانیٹرنگ یونٹ کو بہتر بنانے کے لیے ڈی جی مانیٹرنگ کی تقرری کی بھی تجویز دی۔

واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کے دوران نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ مجوزہ ترقیاتی کاموں کے معائنے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے، بڑی اسکیموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے دورہ کرتے رہیں۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بڑے منصوبوں کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ڈی جی مانیٹرنگ کے عہدے کو مشاورتی عمل کے ذریعے پُر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے