عطا تارڑ

حکمران جماعت کے 15 سے زائد ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے پندرہ سے زائد ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں کسی بھی وقت حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کو بھول کر پرویزالٰہی سرکاری پیسہ اپنے علاقے میں لگا رہے ہیں، یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا آج سیلاب زدگان بے یار و مدگار ہیں، یہ کمپنی اب نہیں چلنے والی، پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا تھا اور ہم اپنا یہ حق لے کررہیں گے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطوں میں ہیں، پنجاب میں حکومت بنانا مسلم لیگ ن کا حق تھا اور ہماری جماعت اپنا حق لے کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ و فراڈ کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے