حسین حقانی

حسین حقانی نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق سفیر حسین حقانی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسین حقانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا کو اپنے خلاف سازشی نظریات کا ہتک عزت کے قوانین کے تحت جائزے کا کہا ہے۔ رابرٹ گرینیئر کیلئے محض پاکستان کی سیاست اور معیشت پر کچھ تحقیقی کام کیا، عمران خان کا دعوی میرے پی ٹی آئی کیلئے لابنگ کرنے کا ثبوت نہیں۔

حسین حقانی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا دعوی اور کسی ٹوئٹر تھریٹ سے شروع ہوا یہ معاملہ سازشی تھیوری ہے، عمران خان کادعوی میرے پاکستانی فوج کے ساتھ کام کرنے کا بھی ثبوت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاپولسٹ رہنماؤں کی طرح عمران خان سازشی نظریات کو پروان چڑھاتے ہیں، کاش عمران خان یہ بات سمجھ لیں کہ مجھے ان کی تشہیر یا تذلیل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے