رانا ثناء اللہ

میں نے دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی ہے، عمرانی فتنہ اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، رانا ثناء اللہ

گوجرانوالہ (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ میں نے دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی ہے، عمرانی فتنہ اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور عدالت کا احترام کرنے والے لوگ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کے دور میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، نہ اس مقدمے کے مدعی کا پتا ہے نہ گواہ کا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں جو مناظر دیکھے وہ باعث شرم ہے، اس کے باوجود عمران نیازی کے خلاف قانون حرکت میں نہیں آیا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اگر 2 اسمبلی کے الیکشن ہوئے تو انہیں کوئی تسلیم نہیں کرے گا، ملک میں انارکی ہوگی یہی اس فتنے کا ایجنڈا ہے۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سے بہت کچھ نکلے گا، اتنا کچھ نکلے گا کہ وہاں صرف فتنہ رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے