آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت مل گئی۔ نگراں وزیر  آئی ٹی کے مطابق اس فیصلے سے آئی ٹی کمپنیاں بیرون ممالک سے اپنے اکاؤنٹ پاکستان منتقل کرسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل اجلاس میں آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نگراں وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پابندی کے باعث متعدد کمپنیوں نے بیرون ممالک اپنے اکاؤنٹ کھول رکھے تھے۔

واضح رہے کہ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ کا موجودہ حجم 2.6 ارب ڈالرز سے 4 ارب ڈالرز سے تجاوز کر سکتا ہے، اس سے پہلے آئی ٹی کمپنیوں کو صرف 35 فیصد تک ڈالرز رکھنے کی اجازت تھی۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے