خواتین

جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی، گرفتار خواتین کی تصدیق

لاہور (پاک صحافت) جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، 9 مئی واقعات میں گرفتار خواتین کی تصدیق۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار خواتین سے کوئی زیادتی نہیں ہوئی، جس کی تصدیق خود خواتین نے کردی ہے۔ آج لاہور کی عدالت میں پیش کی گئی خواتین کارکنوں نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ جیلوں میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کا کہنا تھا کہ جیلوں میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی ہے، مگر خواتین کو جیل میں رکھنا ہی زیادتی ہے کیونکہ انہوں نے کچھ نہیں کیا ہے۔

عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ آدھی رات کو عورتوں کو گھروں سے گھسیٹ کر لانے سے زیادہ تذلیل کیا ہوگی؟۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے