جہانگیر ترین

جہانگیر ترین اور اس کے بیٹے و داماد کیخلاف بھی مقدمات درج

لاہور (پاک صحافت) جہانگیر ترین اس کے بیٹے علی ترین اور داماد کے خلاف چینی اسکینڈل کیس کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں متعدد دیگر افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی اسکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، علی ترین اور داماد ولید اکبر فاروقی، شاہد اکبر فاروقی اور کمپنی سیکرٹری محمد رفیق کو نامزد کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ان لوگوں نے چینی کی ذخیرہ اندوزی، خورد برد اور دھوکہ دہی سے کام لیا ہے جبکہ بند فیکٹری میں پیسے لگاکر تین ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق جہانگیر ترین نے جعلسازی سے 3 ارب 14 کروڑ بند کمپنی کو منتقل کئے، 2011-12 میں تین ارب سے زائد رقم فاروقی پلپ لمیٹڈ کمپنی کو منتقل کی۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 2011-12 میں جہانگیر ترین اور اہلخانہ نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدے۔ نامزد افراد نے جائیدادوں کیلئے 70 لاکھ ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک منتقل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے