سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے وزارت تعلیم کو فارغ کرنے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے وزارت تعلیم کو فارغ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک ماہ میں یکساں نصاب تعلیم کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزارت تعلیم کو فارغ کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں یکساں نصاب تعلیم کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں وزارت تعلیم کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کردی گئی۔ عدالت نے کہا کہ ایک نصاب سے متعلق رپورٹ اطمینان بخش نہیں، ایک نصاب کے معاملے کو طول دیا جا رہا ہے، ایک نصاب کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے، ایک نصاب کے معاملے پر وزارت تعلیم کام مکمل کرے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وزارت تعلیم سے ایک نصاب کا کام ساری زندگی نہیں ہوگا۔ ہمارے دور میں نصاب کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ پاکستان کو بنے 73 سال ہوگئے ابھی تک ہم نصاب کا معاملہ حل نہیں کر سکے۔ 1960 کا نصاب نکال کے نوجوانوں کو پڑھا دیں۔ ایک نصاب بنانا وزارت تعلیم کے بس کی بات نہیں پوری نوجوان نسل کو تباہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے