مراد علی شاہ

معیشت کی تباہی کی وجہ سے وزیر کو نکالنا پڑا، وزیر اعلی سندھ کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کی وجہ سے ہی حکومت نے وزیر خزانہ کو ہٹا دیا۔ دوسری جانب  مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی حالیہ صورت حال کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کا مذاق اڑایا ، وفاق کہتا ہے کہ معیشت بچانی ہے حالانکہ ہماری معیشت سب سے کمزور  ہے، معیشت کی تباہی کی وجہ سے ہی وزیر کو نکالنا پڑا جبکہ حکومت سندھ کی کورونا پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک کو فائدہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا بہت خطرناک ہے، مجھ میں اینٹی باڈیز ہیں لیکن میں پھر بھی کورونا سے ڈرا ہوا ہوں۔ ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں آٹے میں نمک کے برابر بھی ویکسین نہیں لگی، ہم ویکسین لگا سکے اور نا ہی منگوا سکے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کریں یا نا کریں، اسمارٹ لاک ڈاؤن، مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا، کم از کم دو ہفتے کے لیے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کریں، کورونا پر حکومت سندھ کے اقدامات کو پہلے بھی سب نے فالو کیا، ہمیں لاک ڈاؤن کر کے کورونا وبا کا زور توڑنا ہو گا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا سے متعلق اجلاس آج ہو گا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے