جوڈیشل کمپلیکس پیشی پرہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کے مزید 23 کارکنان گرفتار

راولپنڈی (پاک صحافت) پولیس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں پی ٹی آئی کے کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے چھاپوں کے دوران تحریک انصاف کے مزید 23 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ تھانہ نصیر آباد میں پی ٹی آئی کے 200 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں نامزد رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک گرفتار ہونے والے مظاہرین کی تعداد 423 ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مظاہرین پر تھانہ رمنا اورسی ٹی ڈی میں دہشتگردی، چوری اور ڈکیتی کے مقدمات بھی درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے