مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن نے لوڈشیڈنگ کے دوران اسکولز بند رکھنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن نے بڑا مطالبہ کر دیا،  ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دران اسکولز بند رکھے جائیں۔  انہوں ملک میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کو حکومت کی ناقص منصوبہ بندی قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے لوڈ شیڈنگ میں اسکول بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں  ن لیگ کی سینئر رہنما مریم اورنگ زیب کا کہنا  تھا  کہ بدترین لوڈ شیڈنگ ناقص منصوبہ بندی اور بدانتظامی کی وجہ سے ہے۔

واضح رہے کہ  ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نااہلی اور نالائقی کا ظلم معصوم بچوں پر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام آٹے، روٹی، چینی اور بجلی سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے