کیپٹن صفدر

جو پی ڈی ایم کی ٹرین میں نہیں بیٹھے گا وہ پچھتائے گا، کیپٹن (ر) صفدر

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ  کے صدر کیپٹن (ر) محمد صفدر  نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان پی ڈی ایم کے دھرنے میں 3 ماہ بیٹھیں گے اور عید الاضحیٰ بھی ڈی چوک اسلام آباد میں منائیں گے،اپنے بیان میں محمد صفدر نے یہ بھی کہا کہ جو پی ڈی ایم کی ٹرین میں نہیں بیٹھے گا وہ پچھتائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے لاہور میں یوتھ ونگ کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ اگر آمریت کے دور میں ترقی ہوتی تو  دنیا بھر  میں یہی نظام ہوتا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والی نہیں، 26 مارچ کو نیب میں پیش ہوں گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی انتقام کا ادارہ ہے،  جکبہ مریم سے  ذاتی عناد کی بنیاد پر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ایک سوال کے جواب میں رہنما مسلم لیگ ن  و یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا  تھا کہ سیاستدانوں پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا کلچر اچھا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر موصول

اسلام آباد (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے ایک ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے