لیاقت بلوچ

حکومت کے خلاف احتجاج اور تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے۔ لیاقت بلوچ

خانیوال (پاک صحافت) لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنا اور تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے، عمران خان عدم برداشت کو فروغ دینا بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا اسلوب بیان، توہین و تحقیر کی زبان سے حالات پر جلتی پر تیل کی طرح ہے۔ سیاسی، آئینی بحران شدت اختیار کررہا ہے، ملک کے اندر عوام مہنگائی، بے روزگاری، اسٹریٹ کرائم کا شکار، بلدیاتی، عدالتی، سماجی اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا سیاسی، آئینی اور جمہوری بردباری سے مقابلہ کرنے کے بجائے مخالفین کی طاقت کو زیرو کرنے کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کی طرح سیاسی وکٹ کو بھی مردہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے