جنرل ساحر شمشاد کی سعودی وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان سے ملاقات

(پاک صحافت) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک سعودی دفاعی تعاون بڑھانے کیلیے اسٹریٹجک سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستان کی مختلف تنظیموں کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور الفتح 2 میزائل کے اسٹال کا افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف اور چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے