این اے 127 لاہور، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں صلح ہوگئی

لاہور (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈی ایم او آفس میں صلح ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 127 لاہور میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور پیپلز پارٹی کے دفتر پر مبینہ حملے کے معاملے میں دونوں بڑی جماعتوں نے صلح کرلی ہے۔ صلح کے بعد ن لیگ اور پی پی نے ایک دوسرے کے خلاف الزامات پر مبنی درخواستیں واپس لے لیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے امیدوار عطا تارڑ اور پی پی کے میاں مصباح کے وکلاء ڈی ایم او آفس میں پیش ہوئے، جہاں دونوں جماعتوں نے صلح کی۔ این اے 127 لاہور پر عطا تارڑ اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان مقابلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے