پرویز خٹک

کرپٹ سیاستدانوں کو 8 فروری کو رخصت کردیں گے، پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جھوٹے اور کرپٹ سیاستدانوں کو رخصت کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کو خیبر پختونخوا میں تمام سیاسی مخالفین کا قصہ تمام ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نےمولویوں کےبجائےاسلام سے بےخبر افراد کو ٹکٹ دیے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پی نے مزید کہا کہ پوچھتا ہوں کہ چوتھی بار وزیر اعظم کے دعویدار نواز شریف نےپچھلے حکومتوں میں کیا تیرمارا ہے؟ اُن کا کہنا تھا کہ جھوٹے اور کرپٹ سیاستدانوں کو 8 فروری کو سیاست سے رخصت کردیں گے، بانی پی ٹی آئی نے ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے