احسن اقبال

انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے صدر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صدر مملکت سیاسی جماعت کے کارکن کی طرح کام نہ کریں، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، یہ اختیار صدر کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئین و قانون کو مذاق بنا لیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے غیر آئینی اقدامات کیے گئے ہیں، عمران خان اور ان سے وابسطہ لوگ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ آئین اور قانون کو توڑنے کی اجازت کسی کو کسی صورت نہیں دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے