جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

راولپنڈی (پاک صحافت) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی پُروقار تقریب میں تینوں مسلح افواج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا بھی جائزہ لیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بطور فور اسٹار جنرل ترقی دے کر انہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے