فیصل کریم کنڈی

جمہوری سوچ رکھنے والے انتخابات سے بھاگنے کیلئے بہانے تلاش نہیں کرتے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جمہوری سوچ رکھنے والے انتخابات سے بھاگنے کے لیے بہانے تلاش نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ مولانا کی فرمائش ہے انتخابات ضروری نہیں ہیں جبکہ آئین کا تقاضا ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات ہوں۔ پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بھی عام انتخابات 90 روز میں کرانے کی بات کی تھی، بتائیں مولانا فضل الرحمان کس کی فرمائش پر جنوری میں انتخابات سے بھاگ رہے ہیں؟

فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا کہ مولانا فضل الرحمان قوم کو سچ سچ بتائیں کس قیمت پر ایل ایف او کو آئین سے نتھی کیا تھا؟ جے یو آئی سربراہ بتائیں کہ انہوں نے کس کے اشارے پر لانگ مارچ کیا اور کس کے اشارے پر ختم کیا تھا؟۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کرکے کٹھ پتلی کو اقتدار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا۔ اگر محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو 8 جنوری 2008ء کو انتخابات ہو جاتے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے