فیس بک

فیس بک سروسز بحال ہونا شروع، انسٹاگرام تاحال بند

(پاک صحافت) سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک دنیا بھر میں سروسز بحال ہونا شروع ہوگئیں تاہم انسٹاگرام تاحال بند ہیں۔ دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلیکیشنز ڈاؤن ہوگئیں تھیں اور صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے تھے۔

صارفین نے شکایت کی تھی کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔ صارفین کے مطابق انسٹاگرام، تھریڈز اور فیس بک میسجنر پر بھی اسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں اب فیس بک سروسز ایک گھنٹے سے زائد بند ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئیں اور کئی ممالک میں بحالی کا سلسلہ جاری ہے تاہم انسٹاگرام اب بھی ڈاؤن ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھی بڑی تعداد میں صارفین نے فیس بک اور دیگر ایپلیکیشنز بند ہونے کی شکایت کی۔ تاہم اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے