صدر عارف علوی

عارف علوی کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (پاک صحافت) صدر مملکت عارف علوی کے غیرآئینی اقدامات کے خلاف مسلم لیگ ن کے اراکن اسمبلی کی جانب سے قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔ جس میں ان کے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد میں مؤقف اختار کیا گیا ہے کہ عارف علوی صدر مملکت کے عہدے کو جماعتی بنیادوں پر چلارہے ہیں، صدر مملکت، سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آئینی عہدوں کا مذاق بنادیا ہے۔ جس کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات اور وزیراعظم پاکستان کی ایڈوائس کو دو،دو مرتبہ صدرعارف علوی نے نظر انداز کیا گیا ہے۔ قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ صدر عارف علوی اب اس عہدے پر مزید رہنے کے اہل نہیں رہے، وہ اخلاقی طور پر عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سکول

ملک میں آئندہ 4 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں آئندہ 4 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے