بیلٹ پیپر

جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کیخلاف انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف 5 رکنی اعلی سطح کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اعلی سطح کی جے آئی ٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے، جے آئی ٹی میں آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کے مطابق مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے اور دباؤ ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ سرکاری افسران کیخلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔ جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج اور مستقبل میں سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے