مریم اورنگزیب

سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم اور سہولت کارجا چکے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم اور سہولت کارجا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے چار سال معیشت تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری کی۔ وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے ملک کو خارجہ محاذ پر تنہا کیا، سی پیک بند کیا، ملکی ترقی روکی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اب صرف عوام کے لئے بجٹ بنے گا، فرح گوگی اور بشری بیگم کے لئے نہیں، اب آٹا چینی بجلی گیس مافیا کا بجٹ نہیں، عوام کا بجٹ بنے گا۔ الیکشن ہوگا لیکن فارن ایجنٹ گھڑی چور اور ٹیریان کا والد سڑکوں پہ روئے گا، چیخے گا اور پیٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ملک میں ایک ساتھ اور آئینی مدت پوری ہونے پر ہوگا۔ پی ٹی آئی تمہاری حرکتوں، تمہاری لوٹ مار اور تمہاری غلیظ سازشوں کی وجہ سے کریش ہوئی۔ پی ٹی آئی تمہاری کرپشن نالائقی اور ناہلی کی وجہ سے کریش ہوگئی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ گھڑی چور نالائق، نااہل کی نہ پہلے منتخب ہو کر حکومت آئی تھی اور نہ کبھی آئے گی، وہ حکومت بجٹ بنانے جا رہی ہے جو منتخب ہوکر آئی، جس نے پہلے بھی مہنگائی ختم کی، ملک کو سستی روٹی، بجلی اور گیس دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے