ایمل ولی خان

جب عوام سیلاب کیوجہ سے تکلیف میں تھے، نیازی اور اس کے نمائندے غائب تھے۔ ایمل ولی خان

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ جب خیبرپختونخوا کے عوام سیلاب کی وجہ سے تکلیف میں تھے تو نیازی اور اس کے نمائندے غائب تھے۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارسدہ میں سیلاب زدگان کی محرومیوں کا مذاق اڑا کر انہیں جعلی کہا گیا، سیلاب زدگان کو جعلی کہہ کر رات کے اندھیرے میں ریلیف کیمپس سے نکالا گیا۔ ضمنی انتخاب قریب آیا تو مداری کو چارسدہ کے عوام یاد آگئے ہیں۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چارسدہ کے عوام کی اتنی ہمدرد ہے تو سیلاب زدگان کے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج کیوں کروایا؟ پہلے ہی تکلیف میں مبتلا عوام کے پرامن احتجاج پر تشدد فسطائیت کی نئی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ کے عوام نے مداری کو مسترد کردیا ہے، خالی کرسیوں سے خطاب کرنا مداری کی پرانی عادت ہے، تقریر سننے کیلئے کرائے پر بندے لائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے