الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سیاسی جلسوں کیلئے سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں وزیراعلی اور کابینہ ارکان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیاسی جلسوں کیلئے سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے پی میں جلسوں کے دوران سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن کا اہم اجلاس 19 ستمبر 2 بجے الیکشن کمیشن سکریٹریٹ میں بلا لیا گیا ہے، اجلاس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں چیف سکریٹری خیبرپختونخوا کو بھی الیکشن کمیشن سکریٹریٹ طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے