مفتاح اسماعیل

سیلاب متاثرین کی جتنی مدد کرسکتے ہیں ضرور کریں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وقت جو جتنی سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتا ہے ضرور کرے، اس مشکل وقت میں سب نے مل کر کام کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر جلد نیچے آئے گا مگر حکومت اس میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی، بجلی اکتوبر تک سستی ہوجائے گی۔ بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ایف پی اے ختم کیا، ختم کیا گیا ایف پی اے نہ اگست میں لیا نہ ستمبر میں، آگے لیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں چاول اور دیگر فصلیں خراب ہوگئیں، سیلاب اور فصلیں خراب ہونے سے امپورٹ بڑھا، اس سال شاید چاول کی ایکسپورٹ اس طرح نہ ہو جیسے پہلے ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، اے ڈی بی سے اس ماہ ہی ڈیڑھ بلین ڈالر ملنے کا امکان ہے، قطر تین بلین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، قطر ایل این جی پلانٹس، سولر اور اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے