عمران خان

توشہ خانہ ریفرنس، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو پانچ سال کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے عمران خان کو نااہل قرار دینے کا متفقہ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے غلط معلومات فراہم کیں، جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے