مریم نواز

پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ چور نااہل ہوا۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ چور اب نااہل ہوا ہے جو خوش آئند بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی سرٹیفائیڈ چور کو نااہل قرار دیا گیا ہے جو کہ ملک کے لئے نیک شگون ہے۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اس کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور ،چوری کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے