یوسف رضا گیلانی

پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد، پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔  یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے اعتراض دائر کیا تھا، جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، وزیر اعظم کے حلف کی خلاف ورزی کرنے پر تاحیات نااہلی ہے، یوسف رضا گیلانی کے نیب میں ریفرنس زیر التوا ہیں ، ان کو  الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اس موقع پر وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جن کیسز پر عدالت کا فیصلہ نہیں آیا اس کو مخالفین جواز بنا رہے ہیں، مخالف وکیل صرف ان کیسز کا حوالہ دے رہے ہیں جو عدالتوں میں زیر التوا ہیں، یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیر اعظم ایک ملین کے قریب فیصلے کیے، اس پر صرف چند نیب کورٹ ریفرنس میں آئے ہیں، کیس کا زیر التوا ہونا ہر گز وجہ نہیں ہے کہ امیداوار کے کاغذات کو مسترد کیا جائے ۔

واضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسر کے دونوں وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج جمعرات کو سناتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات پر اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق سوال کیا گیا، اس کا جواب دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عارضی نااہلی کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ شخص اہل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے