عظمی بخاری

فردوس عاشق سے عہدہ چھن جانے کے بعد گھر اور باہر والوں نے آنکھیں بدل لیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں روکے جانے پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ظالموں نے باجی کی اتنی تیاری اور گلابی جوڑے کا بھی لحاظ نہیں کیا، عہدہ چھن جانے کے بعد گھر اور باہر والوں نے آنکھیں بدل لیں۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج فردوس عاشق اعوان کے ساتھ الوداعی سیلفی لینے کا ارادہ تھا۔ خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی عمارت کے اندر نہیں جانے دیا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان احسن سلیم بریار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔ تاہم مہمانوں کی فہرست میں نام نہ ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہ دی۔ دوسری جانب فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ میرا نام فہرست میں موجود تھا پتا نہیں کس نے نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے