شہباز شریف

توانائی بچت پروگرام سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ توانائی بچت پروگرام سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے توانائی بچت پروگرام پر سنجیدگی سے غور کیا ہے، صوبوں کو اعتماد میں لے کر توانائی بچت پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔ حکومت مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ قابل تجدید ذرائع سے توانائی کا حصول انرجی سیکیورٹی کے لیے ضروری ہے، قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کے لیے ملکی وسائل پر انحصار بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بچت پروگرام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا اور ان اقدامات کے نتیجے میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے