سید خورشید شاہ

خورشید شاہ نے وزارت آبی وسائل کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید حسین شاہ نے وزارت آبی وسائل کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔  ذرائع کے مطابق چارج سنبھالنے  کے بعد سیکرٹری برائے وزارت آبی وسائل ڈاکٹر کاظم نیاز نے انہیں  وزارت سے متعلق تمام امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق  آبی وسائل کا چارج سنبھالنے پر سید خورشید شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ پانی سے زندگی، زراعت، صنعت اور ہماری ترقی وابستہ ہے۔ اگر ہم نے بطور ٹیم قومی جذبے سے کام کیا تو ہم اس ملک کی تقدیر بدلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ملک کے اجتماعی مفاد کیلئے ہم سب انتہائی محنت اور لگن سے کام کریں گے تاکہ ہم اس ملک کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کرسکیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا ہے کہ ڈیمز اور پانی کے دیگر زخائر کے بھرپور استعمال سے ہم انرجی اور زراعت کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں، ہم اس شعبے کی تیز تر ترقی کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے اور اس کام کومشن کے طور پر آگے بڑھائیں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ ملکی ترقی کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر کی رفتار کو بڑھانا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے