ترکی

ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک فضائیہ نے ترکیہ میں پھنسے پاکستانی طلبا اور خاندانوں کو بحفاظت پاکستان پہنچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد سے کئی پاکستانی طلباء اور خاندان ترکیہ میں پھنسے ہوئے تھے، جنہیں آج پاک فضائیہ کے آئی ایل 78 طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ ترکیہ میں پھنسے تمام پاکستانی بحفاظت پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بھی ترکیہ پہنچا دیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل کا کام آئندہ چند روز بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

پی ٹی آئی بات کررہی ہے اور مکر بھی رہی ہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے