شہباز شریف اردوان

ترک صدر کی دعوت پر وزیراعظم دو روزہ دورے کیلئے ترکیہ روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے کے لیے ترکیہ روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے بھائی ترک صدر کی دعوت پر ترکیہ روانہ ہو رہا ہوں، جہاں پر ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کروں گا۔ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے رجب طیب اردوان کو دوبارہ منتخب پر مبارکباد پیش کروں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمارے مشترکہ عزم اور مشترکہ تقدیر کے مطابق مزید گہرے ہونے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں اعلی سطحی سٹریٹجک کو آپریشن کونسل کا آئندہ ساتواں اجلاس ہماری سٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے صحیح راستہ فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک اپنے کثیر جہتی تعلقات کی صلاحیت کو کھولنا ہے اور اس سمت میں کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے