احسن اقبال

تحریک انصاف نے پاکستانی تاریخ کا 80 فیصد قرض لیا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں پاکستانی تاریخ کا 80 فیصد قرض لیا۔ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کو شکست دیں گے، پی ٹی آئی کی اور کتنی غلطیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد قرض لیا، بیرونی فنڈنگ پر چلنے والی سیاسی جماعت کا چہرہ بےنقاب ہوچکا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ 2018 میں ہمیں بھی الیکشن نتائج پر تحفظات تھے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ایک جماعت بیرون ملک پاکستان کے خلاف مذموم سازشوں میں ملوث ہے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگار کو جلایا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کی خودمختاری کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے