عارف علوی

صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کی تحلیل آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی توڑنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی گئی تھی، جس میں صدر سے عبوری حکومت تشکیل دینے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی موجودہ حکومت اور وفاقی کابینہ بھی ختم گئی، جس کے بعد آئین کے مطابق انتخابات 90 دن کے اندر ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن کمیشن آرٹیکل224 ون کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا، عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن آئین کے تحت 14دن میں نتائج کا اعلان کرے گا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نگراں وزیراعظم کی تعیناتی تک وزیراعظم رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے آج ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے