عظمی بخاری

تحریک انصاف غنڈے اور غنڈیوں کی جماعت ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اب صرف غنڈے اور غنڈیوں کی جماعت بن چکی ہے، عوام کے سامنے پی ٹی آئی کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی حکومت آتے ہی پیکا قانون کو ختم کریں گے، عمران خان بادشاہ سلامت ہیں اور کہتے ہیں میری عزت کرو، وہ طاقت کے زور پر ہر کام کرنا چاہتے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آپ کی چوری پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا، تحریک انصاف غنڈے اور غنڈیوں کی جماعت ہے، عمران خان آپ نے جو خطرناکی کرنی ہے اب جیل جاکر کیجئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت کچھ بھگتا ہے، لیکن زبان بندی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عمران خان نے جو بویا اب وہ کاٹنے کا وقت آنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے