شہلا رضا

تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ہی سلیکٹڈ تھے، رہنما پیپلز پارٹی

کراچی (پا ک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے  پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ہی سلیکٹڈ تھے۔ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ کروڑوں کے فنڈ تبدیلی والوں کو ملے لیکن انہوں نے ترقیاتی کام نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے موقع دیا تو شہر کی ہر ممکن خدمت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو سلیکٹ کر کے لایا گیا تھا۔ دوسری جانب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ضلعی وسطی میں پیپلز پارٹی نے ترقیاتی کام کیے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے