خورشید شاہ

تبدیلی صرف عوام کی طاقت سے آنی چاہیئے، خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی صرف عوام کی طاقت سے آنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے ہمیشہ  ایمانداری کی سیاست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں جمہوریت کے قیام کے لئے قربانیاں دی ہیں، امید ہے عدالتوں سے انصاف ملے گا۔ افغانستان کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ افغان معاملے پر پارلیمینٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے