مہنگائی بیروزگاری

بیروزگاری اور مہنگائی پاکستان کے سب سے اہم اور بڑے مسائل

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی ملکی معیشت رو بہ زوال ہوگئی تھی اور اب تباہی کے دہانے پہ پہنچ چکی ہے مگر حکومت روزگار اور معیشت جیسے مسائل کو حل کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق تازہ ترین کئے گئے سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت بے روزگاری اور مہنگائی پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم مسائل ہیں جبکہ کورونا وائرس کا شمار تیسرے نمبر پہ آتا ہے۔ سروے میں شریک افراد کی اکثریت نے ملکی معیشت اور روزگار کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیا۔

سروے کے 73 فیصد شرکا نے مہنگائی اور دو تہائی نے بیروزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ سروے میں ملک بھر سے 1100 افراد کی رائے لی گئی۔ کورونا وائرس اہم ترین مسائل کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا اور اس کے بعد شرکا نے بڑھتی ہوئی غربت کو اہم مسئلہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے